اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے، متعدد منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پرانی مویشی منڈی میانوالی میں سٹی پارک کے قیام، سرگودھا میانوالی روڈ (فیز 1) کو دورویہ بنانے اور نمل جھیل پر میاواکی جنگل کے قیام کا افتتاح کریں گے۔
عمران خان کالاباغ شکردرہ روڈ کی اپ گریڈیشن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن، پرائم منسٹر پیکیج II، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج، نمل جھیل اور بلکاسر میانوالی روڈ پر جنگلاتی اراضی کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیراعظم نمل یونیورسٹی میانوالی بھی جائیں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز کراچی میں گرین لائن منصوبےکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ جب کراچی خوشحال ہوگاتوپوراپاکستان خوشحال ہوگالیکن بدقسمتی ہے کہ روشنیوں کے اس شہرکو ہم نے کھنڈر بنتے ہوئے دیکھاہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سب سےزیادہ ٹیکس دیتاہےلیکن اسےکچھ نہیں ملتا،وزیراعظم