عمران خان عالمی رہنماؤں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے،فردوس اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to expose India in World Economic Forum: Firdous

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے، اب پارلیمنٹ اپنا جمہوری اورحقیقی کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پارلیمنٹ میں مفاہمتی عمل آگے بڑھے گا جو ملک کے عوام کو ریلیف دینے کا باعث بنے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایوان میں اپوزیشن اور حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن پر حکومت اپوزیشن اتفاقِ رائے بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا انتہائی اہم دورہ کررہے ہیں اوروزیراعظم کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم میں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جائے گا جبکہ عمران خان عالمی رہنماؤں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہ ماضی میں ملک کے چھوٹے تاجرکے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی گئی اس لیئے ان کے لیے این او سی لینا بڑا مشکل مرحلہ تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

Related Posts