اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 5 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا ہے، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ تعمیراتی صنعت کے لئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ اوراقلیتوں سے متعلق قومی کمیشن کی تنظیم نو کی منظوری دے گی۔
مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو سے متعلق تجاویز کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گذشتہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کے لئے توسیع کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل آج وزیر اعظم نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ گھر وں میں رہنے کی اپیل کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ لوگ خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ، کورونا سے نمٹنے کے ساتھ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ آسان کرنا آسان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کا تراویح کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے والے عوام کو خراجِ تحسین