وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ پناہ گزین کانفرنس میں آج شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ افغان پناہ گزین کانفرنس میں آج شرکت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ افغان پناہ گزین کانفرنس میں آج شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج  پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ 2 روزہ پناہ گزین کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  پناہ گزین کانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کےعلاوہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی سمیت تقریباً 20 ممالک کے وزراء اور سینئر حکام بھی شرکت کریں گے۔

ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی کے ساتھ ساتھ 20 ممالک کے وزراء اور سینئر حکام کو آج رات دفترِ خارجہ میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس پاکستان کے 3 روزہ دورے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے۔ انہوں نے افغانستان، یمن اور تاجکستان کے پناہ گزینوں سے بھی ملاقات کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ پناہ گزین کانفرنس کے لیے پناہ گزینوں نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے تعلیم، تجارت اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں اپنے تجربات بیان کیے۔

پاکستان میں 25 لاکھ افغان پناہ گزین رہائش پذیر ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

زیادہ تر پناہ گزین شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اور جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان صوبوں کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا عالمی دن 18 دسمبر کو  منایا گیا جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 27 کروڑ 20 لاکھ افراد آج بھی پناہ گزین بن کر زندگی گزار رہے ہیں۔

پناہ گزینوں کے عالمی دن  کا تصور سب سے پہلے فلپائنی مہاجرین اور دیگر ایشیائی مہاجرین کی تنظیموں میں پیدا ہوا جبکہ سال 1997ء میں پہلی بار یومِ پناہ گزین  اقوامِ متحدہ کی رہنمائی کے بغیر منایا گیا۔

مزید پڑھیں: آج  پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے 

Related Posts