عدم اعتماد ناکام، وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے تحریک مسترد کردی۔ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔صدر کو قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے سازش کی جارہی تھی۔ میں ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا۔ قوم اس قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک عدم اعتماد، عمران خان کے حامی سڑکوں پر،اسلام آباد میں متعدد گرفتار

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسپیکر نے آئین کے دئیے ہوئے اختیارات کے تحت فیصلہ کیا ہے۔ میں نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے کہ اسمبلی تحلیل کردیں۔ ملک کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی سازش ناکام ہوگئی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیجنے کے بعد نئی نگراں حکومت کا پراسیس شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سیکڑوں لوگ عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے، اسلام آباد میں خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

خواتین سمیت پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کے ڈی چوک کے قریب جناح ایونیو پہنچ گئے،کارکنان کی جانب سے نعرہ بازی کی گئی، ‏تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ سے گرفتار کیا تھا۔

Related Posts