وزیر اعظم کی امریکی صدر کی صاحبزادی سے ملاقات: پاکستانی خواتین پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی امریکی صدر کی صاحبزادی سے ملاقات: پاکستانی خواتین پر گفتگو
وزیر اعظم کی امریکی صدر کی صاحبزادی سے ملاقات: پاکستانی خواتین پر گفتگو

ڈیووس: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستانی خواتین کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی میں پاکستانی خواتین کے کردار اور انہیں خودمختار بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والی  غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور امریکی صدر کی صاحبزادی نے عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر پاکستانی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اس موقعے پر معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی کو پاکستان آمد کی دعوت دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی خواتین کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو سراہا۔

گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں وزیر اعظم عمران خان  دورۂ امریکا کے دوران  وائٹ ہاؤس میں امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران خطے میں قیامِ امن اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی، وزیر اعظم نے اہم امور اٹھائے، صدرٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز  کہنا تھا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات اور گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں امریکی صدر کی پوری ٹیم موجود تھی۔ہم نے ایف اےٹی ایف کا معاملہ اٹھایا اور ٹرمپ سے تعاون کی بات کی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں وزیر اعظم نے اہم امور اٹھائے۔وزیر خارجہ

Related Posts