اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد آڈیو لیکس کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی جانب سے آڈیو لیکس کا نوٹس لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، مشاورت کے بعد انکوائری کا آغاز کیا جائے گا۔
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آڈیوز میں کوئی ایسی بات نہیں کہ ہم فکر مند ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ آڈیوز پارلیمنٹ لاجز یا اسپیکر چیمبر کی ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی سکیورٹی میں سے کوئی ملوث ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیز پر سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کی گفتگو ساڑھے 3لاکھ ڈالر میں دستیاب ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم آفس محفوظ نہیں ہے تو کون سی جگہ محفوظ ہے؟ آڈیو لیکس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔