وزیراعظم نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM summons meeting of ruling parliamentary party today

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں ہوگا،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہونے جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اپنی بدعنوانی کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ اپوزیشن رہنماؤں کو ان کا مطلوبہ این آر او نہیں ملے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی قیادت میں منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا مثبت تشخص سیاحت کے ذریعے اجاگر کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی لے کر پنڈال پہنچیں گے۔

Related Posts