وزیراعظم نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد پارٹی قیادت آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔ پارٹی رہنما آئندہ انتخابات سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیں گے۔

قبل ازیں دن میں، وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے قبل اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ جو بھی ہو اسے قبول کرے گی۔

قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہوں نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرے گی تاہم کہا کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں غیر ملکی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts