اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں 2بجے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان ایم این اے اور سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے تمام قانون سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے سے ترمیمی بل 2020 کو منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافے کی سفارش کردی