اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس کے دوران اہم ملکی معاملات پر گفتگو ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوگا جس کے دوران اہم سیاسی امور زیر غور آئیں گے۔
حکمراں سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے پارٹی ترجمان و حکومتی ترجمان اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے لیے انہیں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے جاری تین روزہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ بھارت میں شہریت کا متنازعہ قانون پاکستان کے لیے پناہ گزینوں کے بڑے مسائل پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔
عالمی افغان پناہ گزین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی سیاسی مقاصد کے لیے اپنے ہی ملک کے عوام کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: شہریت کا قانون پاکستان کیلئے مسائل پیدا کرے گا۔عمران خان