وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا
وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اپوزیشن پورا زور لگا رہی ہے۔

کابینہ کا اجلاس رات 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اہم فیصلے زیر غور ہیں۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 07 اپریل 2022 کے فیصلے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور فیصل چوہدری کی طرف سے تیار کردہ نظرثانی کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

مزید پڑھیں: براہ راست: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ افطار کے بعد متوقع

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

Related Posts