عمران خان سیاست نہیں، ملک تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان سیاست نہیں، ملک تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، شہباز شریف
عمران خان سیاست نہیں، ملک تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست نہیں بلکہ ملک تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں جس کے ثبوت کے لیے ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر حد پار کردی ہے، بیان ثبوت ہے کہ یہ سیاست نہیں، سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا عمران خان کو ضمانت کے عوض 50ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سے محرومی عمران خان سہہ نہیں پا رہے، فرسٹریشن اور بیمار ذہنیت سے فساد پھیلا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُس نے وہ بات کی جو ملک کے دشمن کرتے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاری بھی کی تو گرفتار کر لیں گے۔ ان کے ملک توڑنے کے بیان پر عمران خان پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائی کورٹ کا رخ کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات درج کیے گئے۔

Related Posts