اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بندریا کے پاؤں جلے تو اپنے بچوں پر پاؤں رکھ دیئے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو پاؤں عثمان بزدار پر رکھ دیئے، انہوں نے کہا کہ اقتدارکی کشتی ڈھولتے دیکھ کر وسیم اکرم پلس کودھکا دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہارجائے وہ اعتماد کھو چکا، یہ پارلیمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکا، یہ آج اپنی پارٹی کا بھی اعتماد کھوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ جن کے دماغوں پررعونیت بھرجائے ان کا حشرعمران جیسا ہوتا ہے، یہ قوم کا اعتماد کھوچکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج مولانا کی قیادت میں ہم تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں۔ جن کی صبح، شام گالیوں سے ہوتی ہو ان کا حشر عمران جیسا ہوتا ہے، یہ حشرکی آج ابتدا ہوئی ہے، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران سرکاری وسائل کے باوجود پریڈ گراؤنڈ میں 10 ہزارکا مجمع اکٹھا نہیں کر سکا، عمران خان نے کل جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ کیا اس شخص کو آج پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھنے کا حق ہے، کیا ایسے شخص کو ملک کی تقدیرکے فیصلے کرنے کا حق ہے، تم 10لاکھ کا مجمع چھوڑو، 172 ارکان پورے کر کے دکھا دو، میں مولانا فصل الرحمان، شہباز شریف کی منتیں کر لونگی، اس کے اپنے لوگ بھاگ گئے، 172پورے نہیں ہو رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ چکما دے کر کہتا تھا اسلام آباد آنا سرپرائز دیناہے، ایک خط دکھا کر کہتا ہے یہ میرے خلاف سازش ہے، پتا نہیں کون سی سازش ہوئی، اس کے اپنے وزیرداخلہ کو نہیں پتا تھا، کہتا ہے عالمی طاقتیں سازش کررہی ہیں، اس قسم کی مضحکہ خیز کبھی باتیں سنیں؟
مریم نواز نے کہا کہ اس نے نہیں بتایا میں پڑھ کرخط سناتی ہوں، خفیہ خط میں لکھا تھا مسٹرعمران خان ہم سب خیریت اورآپ بھی خیریت سے ہونگے، عرض ہے ہم آپ کے خلاف ایک عالمی سازش تیار کر رہے ہیں اور ثبوت خود فراہم کر رہے ہیں، تاکہ سند رہے آپ جلسوں میں کاغذ لہرا کر دکھاؤ، یہ خط وزارت خارجہ نہیں جادو ٹونے سے کبوتروں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جوشخص اپنے محسنوں کا نہیں، کیا وہ قوم کا ہوسکتا ہے؟ اس کی تقریرتواب ویسے کوئی نہیں سنتا۔ تم نے کونسے ایٹمی دھماکے کیے جوعالمی سازش ہوگی؟عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں اپنی زندگی میں کسی کے تو بن جاؤ، عمران خان سے بڑا احسان فراموش نہیں دیکھا، جہانگیرترین، عبدالعلیم کا جہاز استعمال کیا وقت آیا تواس کا بھی نا بنا۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کا ساتھ دیں گے، شہباز شریف