متاثرینِ کی امداد کیلئے ٹیمیں موجود، سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متاثرینِ کی امداد کیلئے ٹیمیں موجود، سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔بلاول بھٹو زرداری
متاثرینِ کی امداد کیلئے ٹیمیں موجود، سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد کیلئے ٹیمیں موجود ہیں جبکہ اندرونِ سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میر پور خاص میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے ٹیمیں موجود ہیں۔ جب بارش کراچی میں رُک گئی تو اس کے بعد میر پور خاص میں ہورہی تھی۔ اندرونِ سندھ میں بارشوں سےبہت زیادہ نقصان ہوا۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں ایل بی او ڈی منصوبے کی وجہ سے بھی نقصان ہوا۔ قومی سانحے اور آفات کے تدارک کیلئے قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ آج میر پور خاص سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ سندھ بھرمیں کم و بیش 25 لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں کچے کے علاقے کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔ کچے کے علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ سندھ میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹڈی دل، کورونا وائرس اور بارش نے سندھ کے عوام کو بے حد متاثر کیا۔ لوگ معاشی طور پر بدحال ہو گئے۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کو ریلیف دینے کی بے حد ضرورت ہے۔ چاہتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر کسانوں کی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ اور کراچی پر بیان بازی بند کی جائے۔بلاول

Related Posts