وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کون کون سے بڑے فیصلے متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Business Recorder
Business Recorder

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف صبح گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملاقات میں ملکی اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خطے کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجکاری منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ مختلف اداروں کی نجکاری کی منظوری بھی متوقع ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو 25 سرکاری اداروں کی نجکاری کی یقین دہائی کروائی ہے ، کابینہ کو ان اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Posts