لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چونکہ اللہ تعالی نے انہیں قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے اس لیے وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا نرمی نہ برتی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول اور انتظامی افسران سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کئے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز، سابق چیف سیکرٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران، افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامیہ اور پالیسیوں کے نفاذ میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خدمت ہمارا مشن ہے اس لیے میں اس سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کروں گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے قابل افسران ہیں کیونکہ قابل افسران ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز نے کہاکہ ”میں بطور وزیراعظم اپنے سفر کا آغاز قابل افسران کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ میں احتساب اور شفافیت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے قوانین پر مشاورت کروں گا،“۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز نماز عید کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک شدید معاشی خطرے میں ہے، اس لیے اس بحران پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:جدہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش،تمام بین القوامی پروازیں تاخیر کا شکار