وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج (اتوار) کے روز سعودی ائیر لائن کی پرواز پر سعودی عرب کے شہر جدہ سے اسلام آباد پہنچے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا سہارا لیتے ہوئے بدعنوانی سمیت مختلف الزامات کے تحت خود پر قائم مقدمات ختم کرادئیے ہیں، سلمان شہباز کی پاکستان آمد اس کے بعد ممکن ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیٹے کو گلے سے لگایا، پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔ سلمان شہباز کی آمد اور وزیر اعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔

آج سے 3 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے کو 13دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو گرفتاری سے منع کردیا۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ انہوں نے سلیمان شہباز کا ٹکٹ بھی پڑھ کر سنادیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی اِن پرسن حاضری ضروری ہے۔ وکیل نے کہا کہ سلیمان شہباز سعودی عرب سے اسلام آباد آرہے ہیں۔

Related Posts