وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سبزہ زار کمپلیکس کا دورہ کیا ہے اور اس دوران کھیل کی سرگرمیوں میں بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم نے اسپورٹس کمپلیکس کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شرائط مکمل، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا، وزیر اعظم

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی خصوصی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے عوام کیلئے کھیلوں کی معیاری سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کو کمشنر لاہور کی طرف سے ایل ڈی اے کے زیر نگرانی اسپورٹس منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے خواتین کیلئے خاص طور پر کھیلوں کے علیحدہ انتظامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسپورٹس کمپلیکس انتظامیہ کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط خلوص کیساتھ پوری کردی ہیں، پوری امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہوجائے گا۔

لاہور میں گزشتہ روز سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر سارے منصوبے ٹھپ کردیے اور پاکستان میں ترقی کی رفتار کو کم کیا۔

Related Posts