وزیر اعظم شہباز شریف دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM SHEHBAZ SHARIF SUMMONS NSC SESSION TODAY

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ اور سائٹ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج دیامر بھاشا ڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر ڈیڈ لاک

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے ڈیمز تعمیر کیے جاتے ہیں۔ چیئرمین واپڈا وزیر اعظم شہباز شریف کو دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔

ماضی کی حکومتوں نے ڈیمز کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی۔ پاکستان میں سب سے آخری ڈیم ستر کی دہائی میں تعمیر کیا گیا۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس کے قائم کردہ فنڈ میں اربوں روپے جمع ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2019 تک دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کیے گئے فنڈ میں ساڑھے 10 ارب روپے جمع ہوئے تھے جس میں اندرونِ ملک سے 9 ارب جبکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں سے ڈیڑھ ارب شامل تھے۔ 

Related Posts