سیاسی اتحاد پر مشاورت، وزیر اعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات آج متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سیاسی الائنس پر مشاورت کیلئے ملاقات آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ کی ملاقات کا آج لاہور میں امکان ہے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور سیاسی الائنس پر گفت و شنید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری اسپتال میں پانچ جڑواں بچوں کی سالگرہ کی انوکھی تقریب

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں نے احتجاج کیا۔

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ 3 جبکہ دیگر الزامات کے تحت مجموعی طور پر 8 مقدمات درج کر لیے گئے۔

آج وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی متوقع ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آسکتی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ بیک ڈور مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔ ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر یہ بھی نہیں لگتا کہ الیکشن کرائے جائینگے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈگی میں چھپ کر ملاقات کیلئے جانے والے سے کیا بات ہوسکتی ہے؟حکومت ہمارا راستہ روکے گی تو افراتفری پھیلے گی۔ 

Related Posts