وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اسلام آباد ائیرپورٹ کی قسمت کا فیصلہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسلام آباد ائیرپورٹ کے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جس میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بولی کے طریقہ کار کی توثیق شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں زیر غور 5 نکاتی ایجنڈے میں ازبکستان اور پاکستان کے درمیان ای کامرس تعاون کی یادداشت پر دستخط بھی شامل ہیں، دونوں ممالک کے مابین مذہبی و ثقافتی اور سیاسی برادرانہ تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اراکین سے خطاب کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کے اقدامات بھی آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے جس میں عالمی ادارہ خوراک کی شپ منٹ افغانستان بھجوانے کیلئے این او سی اور پیر روشن انسٹیٹیوٹ کیلئے پہلے ریکٹر کی تقرری شامل تھی۔

Related Posts