اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
جمہوری ممالک کو پالیسیاں از سرِ نو تشکیل دینا ہوں گی۔وزیر خارجہ
آج (جمعرات) کے روز منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کا وقت شام 4 بج کر 30 منٹ رکھا گیا ہے جو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ارشد شریف قتل کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔وفاقی کابینہ 4 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کرے گی۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 نومبر کو طلب کیا تھا جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال زیرِ غور آئی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں کابینہ نے 5نکاتی ایجنڈے پر غور کیا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو گندم کے ذخائر، طلب، رسد اور گندم سپورٹ پرائس کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ تیل و گیس ذخائر کی تلاش کے لائسنس کی منسوخی پر بھی غور کیا گیا۔