وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے بچنے کیلئے تلخ فیصلے کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے بچنے کیلئے تلخ فیصلے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں نے ہماری نسلیں بھی گروی رکھ دی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں کسان پیکیج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے باعث گئے، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو وفاق اور متعلقہ اداروں کو کام کرنا ہوگا۔ تین سال بعدآئی ایم ایف کے پاس جانا ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسی ماہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے، تلخ فیصلے نہ ہوئے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ وفاق، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی پہلی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا ناسور ختم کردیں گے۔ بلوچستان اور وفاق مل کر صوبے کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 55 ارب روپے ہے۔ 70 فیصد ادائیگی وفاق اور 30 فیصد بلوچستان کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر 500 ارب کی سبسڈی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر لگائی جاتی تو یہاں ترقی ہوسکتی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 3 ماہ میں 28 ہزار کنکشن لگانے کی یقین دہانی کروا دی۔ گوادر میں سیف سٹی بند کردیا گیا، گوادر ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ مفید ثابت ہوگا۔

Related Posts