وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانے کا اعتراف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: دی کرنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب عالمی مالیاتی ادارے کا جواب آئے گا تو ایوان کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، جب آئی ایم ایف کا جواب آئے گا تو آگاہ کریں گے۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو اچھا جواب ملے گا۔

بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم حکومتی اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی میں 50 سے 60 فیصد تک کرپشن ہوتی ہے جو بندر بانٹ ہے، اس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں عزم استحکام ویژن کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے۔ آپریشن سے لوگوں کو نقل مکانی نہیں کرنی پڑے گی اور یہ آپریشن کسی مخصوص علاقے میں نہیں ہوگا۔

Related Posts