وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو نوجوانوں کی ترقی کا بجٹ قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں عوام کی آمدن بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ مالی سال میں عوام کی آمدن بڑھے گی، نیا بجٹ نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا بجٹ ہے۔ حکومت مایوسیوں کو مٹائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنے کی خواہاں ہے۔ آئندہ مالی سال صنعت، زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کا سال ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نوجوان روزگار مانگنے کی بجائے دینے والا کاروباری بننے کے مواقع حاصل کریں گے۔ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور ہمیشہ کی طرح ان کا مستقبل سنوارنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستنا کی ترقی کیلئے معمار بنانا ہے۔ انہیں 1 لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرضے فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

Related Posts