اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درست شعبہ جات پر توجہ دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متعلق ریلیف، بحالی، عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور جیو اسٹرٹیجک تبدیلیوں سے مسلسل چیلنز پیدا ہوئے، اس دوران بجٹ بنانا ایک مشکل کام تھا۔
بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی طریقہ نہیں۔تاجر برادری
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی طرف سے سیاسی عدم استحکام کے نہ ختم ہونے والے سلسلے نے معیشت کو نقصان پہنچایا اور غیر یقینی صورتحال پیدا کی جس کے باعث ملک 1 سال سے زائد عرصے تک مشکلات کا شکار رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ معیشت کی طویل مدتی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے درست شعبہ جات کو ترجیح دی جو اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
The making of Budget (FY2023-24) was particularly a difficult task in view of the persistent challenges arising out of the floods-related relief & rehabilitation, global supply chain disruptions & geostrategic upheavals. Never-ending headwinds of political instability created by…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ جن شعبہ جات کو بجٹ میں ترجیح دی گئی، ان میں عیشت کو خودکفیل بنانے کی صلاحیت ہے۔ حکومت نے مہنگائی کے اثرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن میں بالترتیب 35فیصد اور ساڑھے 17فیصد اضافے کا ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم از کم اجرت بڑھا کر 32ہزار روپے کردی ہے۔ اس سے زیادہ متوازن بجٹ جس میں نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، موجودہ مشکلات کے باعث ممکن نہیں تھا۔ بجٹ بنانے والے لوگوں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں جو بجٹ سازی میں اپنا کردار ادا کررہے تھے۔
ملکی معیشت کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات مستحکم سیاسی ماحول میں کی جاسکتی ہیں کیونکہ معاشی ترقی اندرونی طور پر سیاسی استحکام سے منسلک ہے۔ یہیں سے میثاقِ معیشت ہی ہماری سیاسی جماعتوں کیلئے خوشحالی کا واحد راستہ دکھائی دیتی ہے۔