اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اندرون و بیرون ملک چیلنجز کا جائزہ لیا جائیگا۔
این ایس سی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،وفاقی وزراء اور سروسز چیفس شرکت کریں گے۔
جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔
وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم اور کابینہ منظوری کے بغیر حبیب الرحمٰن گیلانی چیئرمین متروکہ املاک بورڈ مقرر