مریم اورنگزیب نے ہراساں کرنے والوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے طرزِ عمل سے ہراساں کرنے والوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جس طریقے سے مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کیا، اس سے مریم اورنگزیب کا وقار نمایاں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے متحمل اور قابلِ احترام روئیے سے مریم اورنگزیب نے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹرز کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ ہمیں مریم اورنگزیب پر فخر ہے۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی وزیرِ اطلاعات کی تعریف کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے مریم اورنگزیب پر بہت فخر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کے مبینہ سپورٹرز نے لندن میں گھیراؤ کر لیا، چوری کے الزامات لگائے اور نامناسب زبان کا استعمال بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی کیلئے رک گئی تھیں، پی ٹی آئی کے مبینہ کارکنان اسی دوران آئے اور وزیرِ اطلاعات کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

 

Related Posts