وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک
وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک ہو کر سیاسی قائدین سے رابطوں اور مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے قائدین سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرسی چھننے کا خدشہ، حمزہ شہباز کی اتحادیوں کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی قیادت نے وفاقی حکومت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں حمایت کے موقعے پر کیے گئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم قیادت کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے پر عمل نہ ہوا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم سے ایک اور وفاقی وزارت کا قلمدان مانگ لیا۔ حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور ایمل ولی خان سے بھی ملاقات کی جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاحال کسی بھی پارٹی نے اتحاد سے پیچھے ہٹنے کا اعلان نہیں کیا۔

 

Related Posts