وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز پیش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز پیش
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز پیش

ریاض: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب میں شاندار استقبال کے دوران وزیر اعظم پاکستان کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا سعودی عرب آمد پر سعودی ولی عہد نے پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی فوج نے وزیرا عظم کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے

سعود ی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے موقعے پر وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کا تعارف کرایا جن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر ِ دفاع خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ ملاقات کے ایجنڈے میں اقتصادی و تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں۔ 

Related Posts