دورۂ مصر مکمل، وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 27میں شرکت کے بعد لندن روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

قاہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف ماحولیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس کوپ 27 میں شرکت اور دورۂ مصر کی تکمیل کے بعد لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب لندن کیلئے روانہ ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان کو بحالی کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو، تبادلۂ خیال اور مشاورت کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب  وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے دورۂ برطانیہ کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ 

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین ملاقات میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ عمران خان کے لانگ مارچ سمیت اہم سیاسی مسائل بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 

خیال رہے کہ اتحادی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی ملک میں معاشی و سیاسی صورتحال دگرگوں ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا۔

Related Posts