سیاست خرابی کا شکار، بدقسمتی سے بیان بازی ہی باقی رہ گئی۔وزیرا عظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست خرابی کا شکار ہے جس میں بد قسمتی سے بیان بازی ہی باقی رہ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری سیاست ساختی خرابی کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے اسے اپنی بڑائی اور بے معنی بیان بازی کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی عبد الشکور کی وفات پر وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان سے تعزیت

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک صرف عہدوں پر براجمان ہونے کی لڑائی پر خدمت کی فراہمی کی جیت ہونی چاہئے۔ سیاست ایک ایسا میدان ہو جہاں لوگ ساتھی شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے وفاقی وزیر مذہبی مفتی عبد الشکور کی حادثے میں وفات پر تعزیت کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے آج سے 2 روز قبل مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات اوروفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

Related Posts