وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ آج لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے آج ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم قومی اسمبلی کے جاری اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اراکینِ پارلیمان کو دئیے گئے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی، بعد ازاں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا کام ثالثی نہیں، وزیر اعظم

اتحادی اراکین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ ضرور لینا چاہئے۔ اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیر اعظم پر پورا بھروسہ ہے جو کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لے سکیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو پیغام ہوگا کہ وزیر اعظم نہ کمزور ہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ نے ان کا ساتھ چھوڑا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، عدالتِ عظمیٰ کا کام قانون و آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے کہا کہ الیکشن کے لیے اکتوبر یا نومبرکی تاریخ بنتی ہے، حکومت نے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

Related Posts