وزیراعظم شہباز شریف کو کیا سوچ کر اکثر نیند نہیں آتی تھی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ 2018 میں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہوئی۔ 

آج سے 1 سال قبل جولائی 2023 میں دئیے گئے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشے کا سوچ کر اکثر رات کو نیند نہیں آتی تھی، سن 2018 کی سازش کے بعد ایک ایسا دور آیا جب اپوزیشن جیلوں میں قید تھی۔

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو جیل بھیجا گیا اور اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا۔ آج کئی سال گزر گئے 300 ارب ڈالرز واپس نہیں آسکے۔ کہا جاتا تھا 300 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں۔ 3ماہ میں لا دوں گا۔ اچھا ہوتا اگر یہ پیسہ اسٹیٹ بینک میں آجاتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم الیکشن میں عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں گے۔ بند لفافے میں کشمیر کے سودے کا فیصلہ ہوتا تو کیا ہوتا؟50 ارب روپے خزانے میں جاتے تو آج اس علاقے پر لگ رہے ہوتے۔عمران خان دور میں 4سال تک قوم کا پیسہ لٹایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ4سال تک چور اور ڈاکو کی گردان کی گئی۔ مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی کہ ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا کریں گے؟ میں نواز شریف کو ملک کی ترقی و خوشحالی کا معمار کہتا ہوں۔ نواز شریف کو ہٹا کر 4سال ضائع کیے گئے۔ پیسہ قومی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں چلا گیا تھا۔

Related Posts