وزیر اعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات، ملکہ کے انتقال پر تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:  وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی ہے جس میں ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت اور پاکستان کی طرف سے نئے بادشاہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک سربراہانِ مملکت کو بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس نے استقبالیہ دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی اہلیہ سمیت استقبالیے میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے شہری بجلی کمپنی کی گاڑیوں میں کچرا بھرنے کی مہم کیوں چلا رہے ہیں؟

استقبالیے میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور دیگر سربراہانِ مملکت بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم نے بادشاہ چارلس سوم اور اہلیہ کوئین کونسورٹ کیملا پارکر سے ملاقات کی اور آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم دولتِ مشترکہ ممالک کیلئے طاقت کا سرچشمہ تھیں، پاکستان کے عوام کی ملکہ کے 2 دوروں کے ساتھ خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور برطانوی شاہی خاندان کے مابین محبت کا رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے۔ انہوں نے کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے شاہ چارلس دو طرفہ تعلقات مزید بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو فروغ دیں گے جبکہ پاکستانی عوام کنگ چارلس کی پاکستان آمد اور استقبال کیلئے منتظر ہیں۔ سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور امداد پر شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی طویل ترین عرصے تک حکمراں رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم 11 روز قبل انتقال کر گئی تھیں جن کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔ دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت تعزیت اور آخری  رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔ 

Related Posts