اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے سوات میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پر دھماکوں کی مذمت کرتا ہوں۔ قوم پولیس کے جوانوں کی شہادت پر غمزدہ ہے۔
سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کر گئیں
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جب تک ہم اس عفریت کو ختم نہیں کردیتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
Strongly condemn suicide attack on CTD police station in Swat. Nation is deeply grieved over martyrdom of police officials. Our police has been the first line of defence against terrorism. We will not rest until we eliminate this scourge. My condolences to bereaved families.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 24, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کبال پولیس اسٹیشن سوات میں خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کیلئے دعا کرتا ہوں۔
My condolences go to the families of the victims of the terrible blast at the Kabal police station in Swat, which was also the office of the CTD & weapons storage facility, & prayers for the injured. https://t.co/rRogDNytUy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میں سوات میں بم دھماکے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ 20 کے قریب افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دل کی گہرائیوں سے اپنے پختون بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔