وزیر اعظم کی سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے توہین کے عمل کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی طرف سے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دفترِ خارجہ کی سویڈن میں قرآنِ پاک کی توہین کے گھناؤنے عمل کی مذمت

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بے حرمتی کے عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادئ اظہار کا لبادہ پہن کر دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل دفترِ خارجہ نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی توہین کے گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کی جس سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ بیان گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

 ترجمان دفترِ خارجہ نے سویڈن میں اللہ تعالیٰ کی آخری الہامی کتاب قرآنِ مجید کی توہین کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے حرمتی کے عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ یہ اظہارِ رائے کی آزادی میں شامل نہیں ہے۔

 

Related Posts