روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ، اسحاق ڈار کی محنت رنگ لارہی ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیرِ خزانہ کو خراجِ تحسین کیا۔ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 219روپے سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی سرما میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا اور ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی نئی قیمت 219 روپے 92 پیسے ہوگئی۔ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی عالمی کرنسی بنا، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت کو پٹڑی پر لا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل خصوصاً گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملک میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت اور ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے مسائل پر کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ 

Related Posts