عمران خان نے جھوٹ اور دھوکے سے ملکی معیشت تباہ کردی۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جھوٹ اور دھوکے سے ملکی معیشت تباہ کردی، دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے کرسی سے محرومی کے بعد معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد اندازہ ہوا عمران خان نے کیسے ملک کو نقصان پہنچایا، آج پاکستان کو عمران خان کی وجہ سے ہی معاشی مشکلات برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی آئین اداروں پر غداری کے الزامات نہ لگانے کا تقاضا کرتا ہے۔خواجہ آصف

سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران میں ہے، بڑھتی مہنگائی، قرضے اور کرنسی کی قدر میں کمی سے دوچار ہیں۔ تاریخ کے بد ترین سیلاب نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز سے زائد نقصان پہنچایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے ملک معاشی تباہی سے دوچار ہوا۔ اپریل میں انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا۔ پھر انہوں نے امریکا، فوج اور حکومت کی تردید کے باوجود سائفر پر بات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان سائفر پر کھیلنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ لیکس کے بعد عمران خان زمین پر سب سے بڑے جھوٹے ثابت ہوگئے۔ عمران خان نے سازشی نظریات پیش کیے اور موجودہ حکومت پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی معاشرے میں لاتعداد زہر کے ٹیکے لگانے کے بعد حقائق کو توڑ مروڑ رہے ہیں۔ کابینہ آڈیو لیک انکشافات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

Related Posts