اسلام آباد: خیبر پختونخوا سے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت کی گئی گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے گیس عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گیس کے کل ذخائر کی مقدار 19 ٹریلین کیوبک فٹ جبکہ تیل کے 600 ملین بیرل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیل پیدا کرنے کی صلاحیت 93 ہزار بیرل یومیہ ہے جس میں سے خیبر پختونخوا 53 ہزار بیرل یومیہ کی صلاحییت رکھتا ہے اور یہ ملکی پیداوار کا 54فیصد بنتی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا ہکنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 17 سال میں 523 ارب روپے کا تیل اور گیس نکالی گئی جو سالانہ 31 ارب روپے بنتی ہے جبکہ پاکستان پانی سے بجلی پیدا کرنے کی موجودہ 6 ہزار 595 میگا واٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔