وزیر اعظم کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال

مکہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران ہفتہ کو مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم سے ملاقات کی۔

اپنی ملاقات میں، وزیر اعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سنگ بنیاد کے طور پر امت مسلمہ کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ”پاکستان، او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ کے طور پر، او آئی سی کے رکن ممالک کے مفاد اور تشویش کے معاملات کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کا منتظر ہے۔”

او آئی سی کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اس کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن اور دیرپا حل کے لیے سفارتی کوششوں کی رہنمائی کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے او آئی سی کو مسجد اقصیٰ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مشترکہ کوشش شروع کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے افغان عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:صدرمملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی حملے پر اظہار تعزیت

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی کو بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے انسداد کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Related Posts