وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد یو اے ای روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد یو اے ای روانہ
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد یو اے ای روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہوگئے۔

یو اے ای کے دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں فریقین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر مملکت سعودی عرب پہنچے تھے۔

سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کو جدہ کے السلام محل میں پاکستانی وزیر اعظم شریف شہباز کا استقبال کیا۔پاکستان کے وزیر اعظم کی آمد پر ان کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:صدرمملکت کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی حملے پر اظہار تعزیت

انہوں نے دو طرفہ تعاون کے امکانات اور امید افزا مواقع کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts