اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم۔سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کر دیا ہے جس کا مقصد غذائی تحفظ اور زرعی برآمدات بڑھانا ہے۔
اس حوالے سے ایک تقریب آج راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔LIMS کا قیام پہلا غیرمعمولی اقدام ہے جس کا مقصد برآمدات کو بہتر بنانا ہے۔
اس مقصد کے لئے لاکھوں ایکڑ پر مشتمل غیرکاشت شدہ اور کم پیداوار کی حامل اراضی کو قابل کاشت بنانا ہے۔اس جدید نظام سے جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی خوشحالی ان سے منسلک ہے،،وزیراعظم
اس نظام سے زراعت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے قومی زرعی پیداوار بڑھانے اور موثر مارکیٹنگ نظام سے مڈل مین کا کردار کم کرنے میں مدد ملے گی۔بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔