وزیرِاعظم نے پاک بھارت جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن قائم کر دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
PM Shehbaz forms commission to assess Pakistan-India war losses
FILE/PID

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مئی کے آغاز میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کے سربراہ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے اس کمیشن کی سربراہی کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کو مقرر کیا ہے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کو کمیشن کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ کمیشن مجموعی طور پر 15 اراکین پر مشتمل ہوگا جن میں آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور پنجاب کے ہوم سیکریٹری سمیت اہم افسران شامل ہیں۔

یہ کمیشن جنگ کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لے کر آئندہ 30 دنوں میں وزیرِاعظم کو اپنی جامع رپورٹ پیش کرے گا۔ رپورٹ میں شہداء، زخمیوں، اور مالی نقصان کی مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مئی کے آغاز میں پاکستان میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کمیشن کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرے گی۔

کمیشن کو یہ ذمے داری بھی سونپی گئی ہے کہ وہ بھارتی ہتھیاروں کے ڈیزائن اور ان کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق معلومات جمع کرے اور بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے شواہد بھی اکٹھے کرے تاکہ عالمی فورمز پر پاکستان اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر سکے۔

Related Posts