وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر جمعرات کو تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دورے کے دوران، وزیر اعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے، خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب سے قبل ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”آج میں اپنے بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اس کی تصدیق کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔”

پاکستان نے سعودی عرب سے 3.2 بلین ڈالر کا اضافی پیکج لینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے کل مالی امدادی پیکج موجودہ 4.2 بلین ڈالر سے بڑھ کر 7.4 بلین ڈالر ہو جائے گا۔

یہ درخواست وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے 7.4 بلین ڈالر کا مالی امدادی پیکج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کیش ڈپازٹس اور موخر ادائیگیوں پر تیل حاصل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا، ”پاکستان سعودی عرب سے جون 2023 تک ایک سال کے لیے 4.2 بلین ڈالر کے موجودہ پیکیج کو رول اوور کرنے کی درخواست بھی کرے گا۔”

سعودی ولی عہد نے 16 اپریل کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ دیا تھا، جب انہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد وزیر اعظم شہباز کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا تھا اور انہیں پاکستان کے لیے مملکت کی جانب سے جاری حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:ملک کی خدمت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق، جان کر جیو، فواد چوہدری

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہر لحاظ سے بڑھانے اور ترقی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ولی عہد نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی تمام شعبوں میں حمایت کی خواہش کی تصدیق کی تھی۔

Related Posts