اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے بہت محنت کی، وزیرِ خزانہ کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو مسلم لیگ (ن) میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں۔ وزیرِ خزانہ کی محنت پر کوئی دو رائے نہیں ہیں۔
وزیر اعظم نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا
بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار راتوں کو جاگتے ہیں۔ انہوں نے وزارتِ خزانہ کیلئے اپنی صحت خراب کر لی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اوور ہیڈ برج کا افتتاح 3 روز قبل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے۔ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے۔