عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز سے قبل ریکارڈ توڑ مقبولیت
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز سے قبل ریکارڈ توڑ مقبولیت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور حقائق مسخ کرکے عوام کو الجھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خود کو سب سے برتر سمجھنے کا انجام یہی ہوتا ہے۔ عمران خان عوام سے ناقص طرزِ عمل کے باوجود خود کو مقدس اور نکتہ چینی سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوٹرلز نے کیسے انہیں ملک پر مسلط ہونے دیا، عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھاتے ہیں۔ عوام کی نفسیات سے کھیلتے ہیں اور دھوکے سے ان کی ذہانت کی توہین کرتے ہیں۔ عمران خان کی تقریر اس کے سوا اور کچھ نہیں تھی۔ 

عمران خان کا بیان

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے انہیں ملک پر مسلط ہونے دیا۔ اب بھی وقت ہے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو بدقسمتی سے نیب کنٹرول میں نہیں تھا، نیب پر کنٹرول ہوتا تو پندرہ بیس لوگوں سے اربوں روپے نکلوا لیتا،ایجنسیاں مجھے ان کی کرپشن کی اطلاع دیتی تھیں۔

 

Related Posts