وزیراعظم کی سالگرہ پر دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پرعزم چینی صدر کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی سالگرہ
(فوٹو: سماء ٹی وی)

اسلام آباد: پاک چین دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پرعزم چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان چین کا اچھے برے وقت کا قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار  ہے جبکہ عالمی حالات پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جار ی بیان میں کہا گیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا خط ارسال کیا جس میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم کو چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔چینی صدر نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔

خط میں چینی صدر نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چینی صدر  نے کہا کہ  جون کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین پر بات چیت میں خوشگوار تبادلہ خیال اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ہم مشترکہ مستقبل کیلئے مل کر کام کریں گے۔

Related Posts