پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔وزیر اعظم
پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان  میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔ ملک کے سامنے 3 بڑے چیلنجز مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ سابق حکومت نے ملکی وسائل ناجائز طور پر استعمال کیے۔ مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔سب کچھ ریکارڈ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیٹر گیٹ، دھمکی آمیز مراسلے کی نقل سپریم کورٹ کو موصول

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابلِ برداشت ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا۔ نیب کو کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

وزراء کی تعیناتی کے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ ایک دو روز میں تشکیل پا جائے گی۔ ملک میں شدید مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔ پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں آنا چاہئے۔ اتحادی حکومت میں سب کو شامل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراء کے قلمدان سابق وزیر اعظم نواز شریف فائنل کریں گے۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ہماری سیاست انتقامی نہیں تاہم قانون اور ادارے اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ 

Related Posts